استنبول ۔۔۔ترک صدر رجب طیب اردگان رواں سال کے پہلے دورہ پر فرانس روانہ ہوں گے۔پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب امانوئیل ماکرون کے ساتھ ملاقات کریں گے ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ صدر اردگان ملاقات میں مقبوضہ بیت المقدس، شام، عراق اور دہشت گردی کے خلاف جدو جہد سمیت علاقائی موضوعات اور ترکی، یورپی یونین تعلقات پر بات چیت کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ ترک صدر کا دورہ فرانس دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو دونوں ملکوں اور علاقے کے مفادات کے حوالے سے فروغ دینے میں موثر ثابت ہو گا۔