موٹورولا موٹو ای 5 کی تصاویر لیک
موٹورولا کمپنی رواں سال اپریل میں فنگر پرنٹ سنسر کا حامل موبائل موٹو ای 5 متعارف کروانے جا رہی ہے ۔فون کی تصاویر سامنے آگئی ہے جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ فون کا ڈیزائن موٹو ای 4 سے ملتا جلتا ہی ہے۔فون کا ڈسپلے 5 انچ کا ہو گا اور اس میں فرنٹ اور بیک کیمرہ بھی شامل ہوگا۔ فون کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ موٹورولا کمپنی کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں فنگر پرنٹ سنسر کو جگہ دی جائے گی۔فون کو ممکنہ طور پر گولڈ ، سفید اور کالے رنگ میں متعارف کروایا جائے گا اور اس کی قیمت 30 ہزار پاکستانی روپے تک ہو گی۔