ڈاکار ریلی: دو خواتین سمیت سعودی رائیڈرز کی نئی جنریشن کی تیاری
’سعودی رائیڈروں میں دو خواتین مریہان الباز اور فاطمہ باناز بھی شامل ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ڈاکار ریلی 2025 کے تحت 6 سعودی رائیڈرز پر مشتمل نئی جنریشن کی تیاری جاری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی رائیڈروں میں دو خواتین مریہان الباز اور فاطمہ باناز بھی شامل ہیں۔
اٹلی کے مشہور کوچ ایڈو موسی کی نگرانی میں سعودی رائیڈروں کی تربیت جاری ہے جس کے تحت انہیں ڈاکار ریلی کے ٹریک پر پریکٹس کرائی جارہی ہے۔
صحرائی ریلی کی پریکٹس میں دونوں خواتین نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ پہاڑی ریلی میں بھی سعودی رائیڈر مشق کر رہے ہیں۔
سعودی ڈاکار ریلی کی انتظامیہ نے زیر تربیت سعودی رائیڈروں کی شمولیت پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ رائیڈروں کا انتخاب قصیم ریلی چیمپئن شپ میں کیا گیا ہے جہاں انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔