فریدآباد۔۔۔۔۔جائداد کے تنازع پر ایک نوجون نے ساتھیوں کے ہمراہ اپنے والد پر پٹرول ڈال کر آگ کے حوالے کردیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے کسی طرح سے آگ بجھاکر اسے اسپتال پہنچایاجہاں وہ پولیس کو بیان دینے کے بعد دم توڑ گیا۔تھانہ سرائے باجا پولیس نے ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا۔پولیس کے مطابق چڈھا نے بیان میں کہا کہ اس نے 2شادیاں کررکھی تھیں۔ پہلی بیوی سے اس کامیرینل نامی بیٹا جبکہ دوسری بیوی سے بھی بچے ہیں۔ میرینل کافی دنوں سے جائداد میں حصہ مانگ رہا تھا جس پر اکثرو بیشتر جھگڑا ہواکرتا تھا۔ کل بیٹا اور اسکے دیگر ساتھی آئے اور ایک دکان کو مانگنے لگے جسے دینے سے انکار کرنے پر انہوں نے مجھ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور فرار ہوگئے۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیااورملزمان کی گرفتاری کیلئے تلاش شروع کردی۔