Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طلاق ثلاثہ بل مسلم خواتین کے مفاد میں ہے، صدرکووند

نئی دہلی۔۔۔۔۔بجٹ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نےمودی حکومت کے گزشتہ 4برسوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔صدر کووند نے لوک سبھا کے انتخابات کے ایجنڈے کی بھی بات کہی ۔انہوں نے کہا کہ  ملک کا سب سے بڑا مسئلہ طلاق ثلاثہ ہے۔دوسری جانب اجلاس میں شرکت کے لئے ایوان میں داخل ہونے سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں مسلم خواتین کو3 طلاق بل کی شکل میں تحفہ دینا چاہتے ہیں۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند نے کہا کہ پارلیمنٹ جلد اس بل کو قانونی شکل دے گا اور طلاق ثلاثہ پر قانون بننے کے بعد مسلمان بہو بیٹیاں عزت کے ساتھ بغیر خوف کے زندگی گزار سکیں گی۔ مسلم خواتین کو مضبوط بنانے کے لئے یہ بل لایا گیا ہے اور اسے جلد منظور کراکر حکومت ان کی ترقی اور مفادات کی حفاظت کرنا چاہتی ہے۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ بیٹیوں کے ساتھ تفریق ختم کرنے کیلئے حکومت نے ’’بیٹی بچاؤ ، بیٹی پڑھاؤ‘‘اسکیم شروع کی تھی اس اسکیم کے مثبت نتائج برآمد ہوئے،اس کا دائرہ 161ضلعوں سے بڑھاکر 640اضلاع تک کردیا گیا۔

شیئر: