Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرول بھروا کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار

عفیف..... قانون نافذ کرنےو الے ادارے کے اہلکاروں نے پیٹرول بھرواکر فرار ہونے والے نوجوان کو گرفتا ر کر لیا ۔ سبق نیوز کے مطابق عفیف کمشنری کے مشرق میں واقع پیٹرول اسٹیشن سے پولیس کو ٹیلی فون پر اطلاع دی کہ ایک نامعلوم شخص نے اپنی گاڑی میں پیٹرول بھروایا اور ادائیگی کے تقاضے پر کارکن کو راڈ سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے فرار ہوگیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے گاڑی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزم کو گرفتا رکر لیا ۔ ملزم کی گاڑی سے مختلف مسروقہ اشیاءبرآمد ہوئیں جن میں پیٹرول اسٹیشن کے ملازم کا چھینا ہوا موبائل فون بھی شامل تھا ۔ ملزم کی عمر 20 بر س بتائی جاتی ہے جس سے تحقیقات جاری ہیں ۔

شیئر: