Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خواتین ٹیکسیاں بھی چلائینگی، الرمیح

ریاض...پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے قائم مقام سربراہ ڈاکٹر ر میح الرمیح نے واضح کیا ہے کہ ٹیکسیوں یا بسوں کیلئے باہر سے خواتین ڈرائیور درآمد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ سعودی خواتین مردوں کی طرح ٹیکسی چلا سکتی ہیں۔ ہمارے یہاں غیر ممالک سے خواتین ڈرائیور طلب کرنے کا نہ کوئی رجحان ہے او ر نہ ہی ارادہ۔ اس قسم کی ملازمتوں کیلئے ہماری بیٹیاں اور بہنیں زیادہ استحقاق رکھتی ہیں۔ انہوں نے عکاظ اخبار سے گفتگو میں کہا کہ لیڈیز ٹیکسی کا نیا نظام تیار کیا جارہا ہے۔ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر جاری کردیا جائیگا۔ الرمیح نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ خواتین ٹرینیں بھی چلاسکتی ہیں۔ البتہ ابھی اس کی کوئی اشد ضرورت نہیں۔ امیرہ نورہ یونیورسٹی میں اس قسم کا ایک تجربہ بھی کیا جارہا ہے۔
 

شیئر: