Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام پر پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری

اسلام آباد... حکومت نے عوام پر پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی ۔اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کر دی۔ قیمتوں میں 3سے13.75روپے اضافے کی تجویز ہے ۔ سمری کے مطابق پٹرول 3روپے، ڈیزل10.25روپے، لائٹ ڈیزل 12.75روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 13.75روپے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے ۔ وزارت پٹرولیم وزارت خزانہ کی منظوری سے قیمتوںکا تعین کرے گی ۔ نئے نرخوں کا اطلاق بدھ کی رات 12بجے سے ہو گا۔ 

شیئر: