کوہاٹ... کوہاٹ میں رشتے سے انکار پر قتل ہونے والی طالبہ عاصمہ رانی کی بہن کی وڈیووائرل ہوئی ہے ۔عاصمہ کی بہن صفیہ نے الزام لگایا کہ ملزم مجاہد نے پہلے بھی عاصمہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔ میری بہن نے مرنے سے پہلے اپنے بیان میں مجاہد کا نام لیا ہے۔صفیہ نے کہا کہ مجاہد پہلے سے شادی شدہ تھا، ضروری نہیں کہ جورشتہ مانگے اس سے شادی کرادی جائے۔ پولیس غریب آدمی کوپکڑتی ہے بڑے لوگوں کو ہاتھ نہیں لگاتی۔ صفیہ نے کہا کہ ہم غریب ہیں بڑی مشکل سے بہن کو تعلیم دلوا رہے تھے۔ میں خود مزدوری کر کے بہن کی تعلیم کا خرچہ برداشت کررہی تھی۔ ڈاکٹربننے سے پہلے ظالموں نے میری پھول جیسی بہن کوقتل کیا ۔ابھی تک ہماری کسی نے مدد نہیں کی۔ا گر قاتلوں کوسزا نہ ہوئی تو تمام لوگ گنہگارہوں گے ۔ صفیہ نے خیبر پختونخوا میں عمران خان کی حکومت اور عوام سے مدد کی اپیل کی۔