Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں صرف جمہوری دور ہوگا،مریم اورنگزیب

حافظ آباد...وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں فسادی اور انتشاری سیاست کرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ۔ بدھ کو پریس کلب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پچھلے4سال میں دہشتگردی کے واقعات پر قابو پایا ۔ دہشتگردی کے باعث ملک چھوڑ کر جانیوالے اب وطن واپس آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاست اب صرف کارکردگی کی بنیاد پر ہوگی جو ملک کی خدمت نہیں کر سکتے ان کا سیاست میں کوئی کام نہیں ۔ خیبر پختونخوا میں 2013 سے ابتک کوئی ایسا منصوبہ نہیں بنا جس کا افتتاح ہوا ہو ۔ن لیگ نے نہ صرف منصوبے لگائے بلکہ تیز رفتاری سے مکمل بھی کئے۔ نواز شریف نے ملک کو مشکل ترین دور سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالا۔عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جو خدمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں پاکستان میں صرف جمہوری دور ہوگا ۔2018میں بھی جمہوریت کی جیت ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے تشخص کو نقصان پہچانے والے صرف خود کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ مخالفین کو جب عوام ووٹ نہیں دیتے تو وہ دھاندلی کا الزام لگا دیتے ہیں ۔

شیئر: