Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑھتی عمر کے تقاضے‎

بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ انسانی جسم کے خلیات سکڑنے لگتے ہیں اور ہڈیاں اور جوڑ کمزور ہو جاتے ہیں . قوت مدافعت کمزور ہوجانے کے باعث بیماریوں کے حملہ آور ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے  لہذا اس عمر میں غذائی ضروریات کا خیال رکھنا بے حد اہم ہے . ماہرین کا ماننا ہے کہ صحت مند غذا عمر کے دورانیے کو بڑھا دیتی ہے . عمر رسیدہ افراد میں اکثر اوقات  جوڑوں کا درد ، دل کی بیماریاں اور شوگر جیسے امراض  خود بخود جنم لینے لگتے ہیں اور انکی روک تھام کے لیے متوازن اور صحت بخش غذا درکار ہوتی ہے . 
بڑھتی عمر میں صحت مند غذا کے ساتھ ایک اور تقاضہ ورزش ہے  . ہلکی پھلکی ورزش ، تفریح اور روزانہ تھوڑی سی چہل قدمی جسم میں خون کی روانی کو بہتر بنانے  ، ہڈیوں کی مضبوطی اور ان میں لچک پیدا کرنے میں مدد دیتی ہے  جس کی وجہ سے بوڑھے افراد  جھکنے اور اٹھنے بیٹھنے میں مشکل کا سامنا کرنے سے بچ جاتے ہیں . ورزش دل کے گرد چربی جمع ہونے سے بھی روکتی ہے . 
بڑھاپے میں ذہنی سکون سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے لہذا خود کو ٹینشن اور ڈپریشن سے دور رکھنے کی حتی الامکان کوشش کرنی چاہیے . تنہائی سے بچنے اور خود کو مصروف رکھنے کے لیے مطالعہ سب سے بہترین طریقہ ہے اس سے نہ صرف دماغ مصروف رہتا ہے بلکہ حافظہ بھی بہتر ہوتا ہے . اسکے علاوہ جھریوں زدہ لٹکی ہوئی جلد سے بچنے کے لیے پھل اور پھلوں کے جوس کا باقاعدہ استعمال بھی بے حد اہم ہے . 
یہ بھی پڑھیں:بڑھتی عمر کے اثرات پرقابو پائیں

شیئر: