Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایتھنال سے چلنے والی گاڑیوں کا کامیاب تجربہ

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈ کری نے متبادل ایندھن سے چلنے والی موٹر سائیکلوں اور آٹو رکشوں کا معائنہ کیا۔ یہ گاڑیاں ایتھنال اور دیگر متبادل ایندھن سے چلائی جائیں گی۔ یہ گاڑیاں بجاج کمپنی نے تیار کی ہیں تاہم اسے ابھی صارفین کیلئے مارکیٹ میں پیش نہیں کیا گیا۔ گڈ کری نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں ایتھنال کو متبادل ایندھن کے طور پر استعمال کرنے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیز ل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر مستقبل میں ایتھنال کو فروغ دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

شیئر: