Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپریل میں طبی مراکزکا دورہ خود کرونگا، وزیر اعلیٰ

اعظم گڑھ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وڈیو کانفرنسنگ کے دوران کمیونٹی و پرائمری طبی مراکز پر میڈیکل سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ ساتھ ہی قومی شاہراہوں پر واقع لوگوں کی جو زمینیں تحویل میں لی گئی ہیں، انہیں معاوضہ جلد دینے کی بات کہی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپریل کے مہینے سے وہ از خود کسی بھی ضلع کے پرائمری و کمیونٹی اسپتال کا دورہ بغیر کسی اطلاع کے کرینگے اور جہاں بھی طبی سہولتیں ناقص پائی جائیں گی وہاں کے چیف میڈیکل افسر کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہیں کشادہ کرنے کے سلسلے میں جن لوگوں کی زمینیں تحویل میں لی گئی ہیں، انہیں معاوضہ کی ادائیگی میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔

شیئر: