Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ زیب قتل کیس کا فیصلہ کالعدم

اسلام آباد...سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ دہشتگردی کی دفعات کو بحال کردیا گیا۔عدالت کے حکم پر شاہ رخ جتوئی سمیت رہا کئے جانے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔سپریم کورٹ نے کیس کو دوبارہ سندھ ہائیکورٹ بھیجتے ہوئے ماتحت عدالت کو حکم دیا کہ2 ماہ میں کیس کا میرٹ پر فیصلہ کیا جائے۔ حتمی فیصلے تک ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ 

شیئر: