کانسٹیبل نے 18سالہ ملزم پر ماں کے سامنے گولی چلادی
کیوبک .... کینیڈا کی عدالت میں پیشی کے دوران 18سالہ لڑکے اور کانسٹیبل کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ کانسٹیبل نے اسکی ماں کے سامنے اپنی پستول سے گولی چلا کر بچے کو زخمی کردیا۔ گولی اس کے سر پر لگی تھی جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔ یہ لڑکا عدالت میں ملزم کی حیثیت سے پیش ہوا تھا۔اس وقت اس کے کزن کو سگریٹ پینے کیلئے کمرہ عدالت سے باہر جانا تھا لیکن گارڈ نے انکار کردیا اوروہ مشتعل ہوگیا۔ یہ لڑکا بھی معاملے میں کود پڑا اور اس نے کانسٹیبل سے اسکی چھری چھین لی او رسر پر وار کرنے لگا۔ اس سارے واقعہ کی جو سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی اس کے مطابق کانسٹیبل نے فوری طور پر گن نکالی اور اسے شدید زخمی کردیا۔ یہ گولی اس کی آنکھ کے قریب سے گزری اور دماغ میں جاگھسی۔ اسپتال میں اسکی حالت تشویشناک ہے۔