پہلے اماراتی سیٹلائٹ کی تیاری، محمد بن راشد نے افتتاح کردیا
دبئی: دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے پہلے اماراتی سیٹلائٹ ”خلیفہ سیٹ“کی تیاری کے پہلے مرحلے کا افتتاح کردیا۔ خلیفہ سیٹ پہلا اماراتی سیٹلائٹ ہے جو صد فیصد اماراتی انجینئروں کا تیار کردہ ہوگا۔
خلیفہ سیٹ کا اجراءسال رواں کے آخر تک ہوگا۔ خلیفہ سیٹ کی تیاری کے پہلے مرحلے کا افتتاح دبئی میں محمد بن راشد سینٹر برائے فضائی علوم میں کیا گیا ۔اسے اماراتی نوجوان غیر ملکی ماہرین کی مدد کے بغیر تیار کر رہے ہیں۔
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں