Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد...عوامی مسلم لیگ ن کے سربراہ شیخ رشید نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔ہفتے کو اپنے وکیل لطیف کھوسہ کے ذر یعہ دائر درخواست میں شیخ رشید نے موقف اختیار کیا کہ ایل این جی کے معاہدے میں قوانین اور سپریم کورٹ کی ہدایات کو مد نظر نہیں رکھا گیا۔ عدالت ایل این جی معاہدہ کو کالعدم قرار دے۔ درخواست میں کہا گیا کہ ایل این جی کی خریداری کے لئے شاہد خاقان عباسی نے ایم ڈی پی ایس او پر بھی دباو ڈالا۔ ان کے انکار پر نئے ایم ڈی کا تقرر کیا گیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ غیر قانونی معاہدے کے ذر یعے پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ عوامی منصوبوں کے ٹھیکے جاری کرتے وقت شفافیت ضروری ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت بنیادی حقوق کا معاملہ قرار دیتے ہوئے سماعت کے لئے مقرر کرے۔بددیانتی کی بنیاد پر وزیراعظم شاہد خاقان کو نا اہل کرنے کے احکامات جاری کرے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ معاہدے کے ذریعے لوٹی ہوئی رقم اور بناے گئے اثاثے ضبط کئے جائیں۔ 

شیئر: