لکھنو :موہن لال گنج میں نقلی دودھ فیکٹری
لکھنو.... یہاں موہن لال گنج علاقے میں نقلی دودھ کی ایک فیکٹری کا انکشاف ہوا ۔پولیس نے اس پر جب چھاپہ ڈالا تو فیکٹری میں کوئی شخص بھی نہیں ملا ۔وہاں250 لیٹر نقلی دودھ برآمد ہوا ،اسکے علاوہ کثیر مقدار میں یوریا اور نرما پاو¿ڈر ملے جن سے یہ زہر تیار کیا جارہا تھا اور آزادانہ طور ریاستی راجدھانی مین فروخت ہورہا تھا ، پولیس نے فیکٹری کو مہربند کرکے جانچ شروع کردی ہے۔