سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو ریاض میں وزارت کے دفتر میں ڈنمارک کے ہم منصب لارس لوکے راسموسن کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں اور عوام کے درمیان دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔
اس موقع پر ڈنمارک میں سعودی سفیر سھل بن مصطفی عرقسوس بھی موجود تھے۔