ریاض ...وزارت بلدیات و دیہی امور نے بریدہ شہر میں مختلف خلاف ورزیوں پر 10دکانیں بند کرادیں جبکہ نامعلوم ذرائع سے حاصل کردہ گوشت ضبط کرکے تلف کرادیا۔ وزارت نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ عسیرمیونسپلٹی نے بریدہ شہر میں 5غیرقانونی گوداموں اور رہائشی عمارتوں میں کھولی گئی5دکانوں کو سربمہر کرادیا۔ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کارکن نامعلوم ذرائع سے حاصل کردہ گوشت اپنے مکان میں ذخیرہ کئے ہوئے تھے۔ خلاف ورزی کرنے والے کارکنان کو گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیدیا گیا۔