کوئنس لینڈ.... یہاں رہنے والے رسل میکملن ہنی مون منانے کیلئے اپنی اہلیہ کے ساتھ فیجی جزیرے پر گئے تھے اور وہاں انہوں نے واروک ریسارٹ پر ہنی مون منایا۔ تاہم اسی دوران انہیں احساس ہوا کہ انکی شادی کی یادگار انگوٹھی گم ہوچکی ہے ۔ رسل کی اہلیہ ایلینا نے بھی اس انگوٹھی کو تلاش کرنے کی بیحد کوشش کی مگر تلاش بسیار کے بعد جب انگوٹھی نہ ملی تو انہوں نے سوچا کہ اب یہ انگوٹھی انہیں کبھی نہیں ملے گی۔ تاہم 10سال بعد یہ انگوٹھی انہیں مل گئی ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ گمشدہ انگوٹھی رسل کے ساتھ فیجی جانے والے انکے ایک دوست کو ملی تھی۔ جس پر وہ بیحد خوش ہیں۔ رسل کی بیوی کا کہناہے کہ وہ مالی طور پر اتنی مضبوط نہیں کہ شادی کی انگوٹھی کی نقل بناکر اپنے شوہر کو دے سکتی اسلئے اسے کھوجانے والی انگوٹھی کو دوبارہ پانے کی خوشی کچھ زیادہ ہی ہورہی ہے۔