Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی مذہب سے نفرت نہیں، انصاف چاہئے،مقتول کے والد

نئی دہلی۔۔۔۔۔قومی راجدھانی دہلی میں انکت سکسینہ نامی نوجوان کا سرعام تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا ۔ انکت پر الزام تھا کہ اس نے سلیمہ نامی لڑکی سے دوستی کی تھی ۔ انکت کے اہل خانہ نے سلیمہ کے گھروالوں پر قتل کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہمیں انصاف چاہئے ۔ کسی مذہب سے انہیں نفرت نہیں ۔ بعض لوگ اس واقعہ کو مذہب سے جوڑکر دیکھ رہے ہیں ۔اگر کوئی شخص مجھ سے بات کرنا چاہتا ہے تو دل جوڑنے کیلئے آئے، فوٹو کھنچوانے کیلئے نہیں۔ مقتول کے والد نے اپیل کی ہے کہ قتل کے اس واقعہ کو فرقہ پرستی کا رنگ نہ دیا جائے ۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے مقتول کے گھروالوں سے ملاقات کی۔ اس دوران انکت کے والد نے تیواری سے کہا کہ ہمیں انصاف چاہئے ۔کسی مذہب یا اس کے پیروکاروں سے نفرت نہیں۔

شیئر: