لاہور... سابق وزیراعظم نواز شریف سے لاہور میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے ملاقات کی ۔نواز شریف نے مشاہد حسین کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی ۔سابق وزیر ا عظم کی دعوت پر مشاہد حسین سید نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔ قائد لیگ سے مستعفی ہوگئے۔ اس موقع پر مشاہد حسین نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میںملک نے تعمیر وترقی کی منازل طے کی ہیں۔ ووٹ کے تقدس اور جمہوریت کی بالا دستی کے لئے جنگ میں ساتھ ہیں۔ذرائع کے مطابق مشاہد حسین کو ن لیگ کی جانب سے سینیٹ کا ٹکٹ دئیے جانے کا امکان ہے۔