ڈیوٹی میں غفلت پر ٹریفک اہلکار کو15دن قید
جدہ... ٹریفک اہلکار کو اپنی ڈیوٹی انجام نہ دینے اور کیبن میں بیٹھے رہنے پر 15 دن قید کی سزا سنادی گئی۔ المدینہ اخبار کے مطابق ایک ٹریفک اہلکار 2دن تک ڈیوٹی پر جاتا رہا۔ ٹریفک منظم کرنے کے بجائے کیبن میں محو راحت رہا۔ عسکری تادیبی کونسل نے الزام ثابت ہوجانے پر اسے 15دن قید کی سزا سنادی۔ مکہ مکرمہ پولیس ڈائریکٹر نے فیصلے کےخلاف اپیل دائر کرکے مطالبہ کیا ہے کہ کوتاہی برتنے والے ٹریفک اہلکار کو زیادہ سخت سزا دی جائے۔