راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیری 7 دہائیوں سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ہندوستانی فوج کا جبر جذبہ آزادی کو نہیں کچل سکتا۔ تمام تر مشکلات کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کامیاب ہوگی۔یوم یکجتہی کشمیر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیری عالمی برادری کے جاگنے کا انتظار کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق استصواب رائے کے تحت اپنے مستقبل کا حل چاہتے ہیں۔