Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسئلہ کشمیر پر سب ایک ہیں،شاہد خاقان

مظفر آباد...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اہل پاکستان اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کشمیر پالیسی ہمارے سینوں میں محفوظ ہے۔ کشمیری اکیلے نہیں 207 ملین پاکستانی ان کے ساتھ ہیں۔مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور جموں و کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیری قوم نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ ہندنے ہرحربہ آزمالیا لیکن کشمیریوں کا بچہ بچہ آزادی کی شمع لے کر آگے بڑھ رہا ہے۔مسئلہ کشمیر پر کبھی دو رائے نہیں رہی، پورا پاکستان متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے مسائل رہتے ہیں مگر مسئلہ کشمیر پر سب ایک ہیں۔سیاسی، سفارتی اور اخلاقی ہر طرح کی حمایت جاری رکھیں گے۔اس معاملے پر تقسیم ہوئے تو اس سے نقصان ہوگا۔متحد ہونے سے کشمیر کا معاملہ آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور کشمیری ایل او سی پر قربانیاں دے رہے ہیں۔ پاکستان مسئلہ کشمیرکا پرامن حل چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی کوششوں سے مظفر آباد میر پور سڑک منصوبہ سی پیک میں شامل ہوا۔ حکومت نے آزاد کشمیر میں ترقیاتی بجٹ دگنا کر دیا ہے۔ 

شیئر: