Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیلپنگ ہینڈز گروپ کے زیر اہتمام مقابلہ پکوان اور الوداعی تقریب

خوبصورت اور سنہری یادوں پر مشتمل  چھوٹی سی فلم دکھائی گئی جس سےحاضرین پر جذباتی کیفیت طاری ہوگئی

 

* * * * *

 مسز بنت الحسن ۔ جدہ
ہیلپنگ ہینڈ گروپ کے زیر اہتمام کھانے پکانے کا مقابلہ اور الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ پروگرام کا آغاز  مسز عاشی مسرور نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ۔ اس موقع پر خوبصورت اور سنہری یادوں پر مشتمل ایک چھوٹی سی فلم دکھائی گئی۔ جس کو دیکھنے کے بعدحاضرین پر جذباتی کیفیت طاری ہوگئی۔  ہیلپنگ ہینڈز گروپ( G H H) کی صدر مسز رخشندہ پوری، مسز بنت الحسن، مسز تاج بانو، مسز فوزیہ مغل، مسز ممتاز رفیق اور مسز ببلی خالد نے اس پروگرام کو بہت مختصر وقت میں ترتیب دیا۔مسز رخشندہ پوری نے حاضرین سے خطاب کیا۔ مسز فیریل بختیار اور مسز مونا خان کو الوداع کیا۔  ہیلپنگ ہینڈ زکے اگلے پروگرام کی تفصیل بتائی۔ مسز شمائلہ شہزاد، مسز ببلی خالد، مسز شازیہ سہیل اور مسز فزا د رانی نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور حاضرین کو خوبصورت نغمے سنائے۔ مسز نوشینہ زاہد او رمسز فرح شمشاد نے  لطائف سنائے اور پہیلیاں بجھوائیں۔اس دوران کھانے کی مزیداور سجی سجائی ڈشو ں کو منصفین نے ان کی لذت اور سجاوٹ کے مطابق انعامات دینے کا فیصلہ کیا۔ پہلاا نعام مسز نوشینہ زاہد، دوسرا انعام مسز شازیہ خلیل احمد اور تیسرا انعام مسز شمائلہ شہزاد نے حاصل کیا۔ مسز شازیہ سہیل اورسمیتا کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔مسز فریل بختیار اور مسز مونا خان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور  ہیلپنگ ہینڈز کی کاوشوں کو سراہا ۔
 

شیئر: