Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی سرمایہ کارفوڈ بزنس کو فروغ دیں ، اصغر قریشی

نامور سیاسی رہنما اصغر قریشی کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ درجنوں افراد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں تمام سیاسی، سماجی، مذہبی اور دیگر شعبہ جات کے افراد نے شرکت کی، اس موقع پر اصغر قریشی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کاروباری افراد کو بہتر مواقع فراہم کر رہا ہے جو لوگ یہاں سرمایہ کاری کر رہے ہیں ان کا کاروبار منافع بخش ثابت ہوتا ہے۔ سعودی شہری اور دیگر ممالک کے لوگ معیاری کھانوں کے حوالے سے اچھی جگہوں کی تلاش میں رہتے ہیں اور معیاری کھانوں کے دلدادہ ہوتے ہیں اس لئے پاکستانی کاروباری حضرات کو چاہئے کہ  وہ معیاری کھانے پینے کے مراکز میں سرمایہ کاری کریں ۔

شیئر: