Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی نظام دہشتگردی کا سائبان

منگل 6فروری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”البلاد“ کا اداریہ 

ایران کا دہشتگرد نظام باب مندب میں جہاز رانی کو معطل کرنے کیلئے حوثی باغیوں کی مسلسل سرپرستی کررہا ہے۔ بارود زدہ کشتیوں کے ذریعے بندرگاہوں پر حملوں کا پروگرام بھی ترتیب دیئے ہوئے ہے۔ حوثی باغی سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سعودی عرب اب تک 95بیلسٹک میزائل ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کرچکا ہے۔
یمن کی قومی فوج نے متعدد محاذو ں پر پے درپے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ مارب میں حوثی دہشتگرد گروہ گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک بارود زدہ کشتی پکڑی گئی ہے جسے عالمی جہاز رانی کو معطل کرنے کیلئے تیار کیاگیا تھا۔ عدن کے حالات معمول پر آگئے ہیں۔
یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے سعودی عرب کے زیر قیادت قائم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے واضح کیا ہے کہ عرب اتحادی یمن میں انسانی خدمات کا مثالی ماحول پیدا کرنے اور بین الاقوامی انسانی تنظیموں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے زبردست کوششیں کررہا ہے۔ ترکی المالکی نے اطمینان دلایا کہ اس ضمن میں عرب اتحاد کو پے درپے کامیابی نصیب ہورہی ہے جسکی بدولت امدادی سامان مستحق افراد تک پہنچنے لگا ہے۔ انسانیت نواز تنظیمیں ان علاقوں کے باشندو ںکو بھی امدادی سامان مہیا کررہی ہیں جو باغیوں کے زیر کنٹرول ہیں۔ یمن کے جزائر میں آباد لوگوں کو بھی سہارا دیا جارہا ہے۔ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے ماتحت امدادی قافلے دور دراز جزیروں میں آباد یمنیوں تک بھی رسائی حاصل کرچکے ہیں۔
عرب اتحادی ایران کے حمایت یافتہ حوثیو ں کو پسپا کرنے اور آئینی حکومت کیخلاف بغاوت کی ہر کوشش کو کچلنے تک اپنی مہم جاری رکھیں گے اور اس حوالے سے یمنیوں کے خواب شرمندہ تعبیر کرتے رہیں گے۔
٭٭٭٭٭٭٭
 
 
 

شیئر: