گولڈ مارکیٹ کی سعودائزیشن کے خلاف 3 ترکیبیں
ریاض...مشرقی ریجن ایوان تجارت و صنعت میں سونے و زیورات کمیٹی کے سابق رکن عبدالہادی الطویل نے واضح کیا ہے کہ سعودیوں کے نام سے اپنا کاروبار کرنے والے غیر ملکی گولڈ مارکیٹ کی سو فیصد سعودائزیشن کو ناکام بنانے کیلئے 3ترکیبیں استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے الوطن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکیوں نے سعودائزیشن کو ناکام بنانے کیلئے ایک خلیجی ریاست کی شہریت حاصل کرلی اور اب وہ خلیجی شہری کے طور پر مملکت پہنچ کر کاروبار کررہے ہیں۔ خلیجی ممالک کے شہریوں پر روزگار اور کاروبار کے حوالے سے وہی قوانین نافذ کئے جاتے ہیں جو سعودیوں کیلئے مقرر ہیں۔ اس صورتحال سے سعودی تاجر اور خریدار دونوں متاثر ہورہے ہیں۔