Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’ہمیں پرانا ہندوستان لوٹا دو‘‘، غلام نبی آزاد

نئی دہلی ۔۔۔۔ راجیہ سبھا میں کانگریس نے مودی حکومت کو ہدف تنقیدبناتے ہوئے کہا کہ اس نے یوپی اے حکومت کے دوران پیش کئے تمام پروجیکٹس کا نام بدل کر اپنے پروجیکٹ ظاہرکئے۔راجیہ سبھا میں صدر کی تقریر پر بحث کے دوران کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے یوپی اے کے دور اقتدار میں لانچ کئے گئے تمام پروجیکٹس کا نام تبدیل کردیا  اس لئے میں کہنا چاہتا ہوں کہ یہ حکومت ری پیکیجنگ کرکے نئے نام سے فیتے کانٹے کے بجائے ملک کو ’’پرانا ہندوستان ‘‘لوٹا دے کیونکہ نئے  ہندوستان میں فرقہ وارانہ تشدد ، خوف و ہراس اورزیادتی کاماحول پیدا ہوگیا ہے ۔غلام نبی آزاد نے طلاق ثلاثہ کے موضوع پر مودی حکومت کو ہدف بناتے ہوئے کہا کہ شیعہ سنی کو تقسیم کیا گیا،گھروں کو بھی تقسیم کردیا گیا اور بیوی کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے شوہر کو جیل  میں ڈالنے کا بندوبست کیا جارہا ہے  جبکہ دعویٰ ہے مسلم خواتین کے تحفظ کا۔ہم ایک ساتھ 3طلاق کے خلاف لیکن اسے جرم کے دائرے میں لانے کی حمایت نہیں کرتے۔

شیئر: