Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب جلد گایوں کا بھی آدھار کارڈ بنے گا، اکھلیش کا طنز

لکھنؤ۔۔۔۔۔وارانسی میں عوامی سوشلسٹ پارٹی کے زیراہتمام  سمراٹ پرتھوی راج چوہان سوابھیمان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر پرتھوی راج چوہان کے ساتھ دھوکہ نہ ہوا ہوتا تو ملک کا نقشہ کچھ اور ہی ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ایک بار جے چند نے غلطی کی تھی لہذاآج بھی کسی کا نام جے چند نہیں رکھا جاتا۔اکھلیش نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سے زیادہ کوئی’’ اچھا وعدہ ‘‘نہیں کرپاتا ۔پانچواں بجٹ بھی پاس ہوگیا لیکن وزیر اعظم مودی کا 15لاکھ ملازمتیں دینے کا وعدہ دھرا کا دھرا رہ گیا اورموجودہ معیشت سمٹ کر رہ گئی۔

شیئر: