Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : چرس اور منشیات فروش گرفتار

جدہ.... محکمہ انسداد منشیات کے اہلکاروں نے 2 افراد کو گرفتارکر کے انکے قبضے سے بڑی مقدار میں چرس اور نشہ آورگولیاں ، نقد رقم برآمد کر لی ۔ سبق نیوز کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کے اہلکار کافی عرصہ سے ایک مشکوک شخص کی نگرانی کر رہے تھے جو جدہ کے مضافات میں مقیم تھا ۔ اہلکاروں نے مشکوک شخص کے بارے میں مکمل معلومات جمع کر نے کے بعد انکے مکان پر چھاپہ مار ا جہاں سے بڑی مقدار میں چرس ، نشہ آور گولیاں اور خطیر رقم برآمد ہوئی ۔ اہلکارو ںنے ملزم اور اسکے ساتھی کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
 

شیئر: