Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشن امپاسیبل فال آﺅٹ کا ٹریلر

ہالی وڈ کے معروف ہیرو و ٹام کروز کی نئی فلم ’مشن امپاسیبل فال آﺅٹ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔ ٹریلر میں ٹام کروز کئی خطرناک ایکشن مناظر کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ٹام کروز برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کے اہلکار کے روپ میں نظرآئیں گے جو سپر ہیرو سے بھی لڑیں گے۔ ایکشن سے بھرپور فلم کے ٹریلر میں ٹام کروز مخالف دشمن سے نمٹتے دکھائی دے رہے ہیں۔یہ فلم مشن امپاسیبل کی سیریز کی چھٹی فلم ہے جسے تھری ڈی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔یہ فلم جولائی میں ریلیز کی جائے گی ۔
 

شیئر: