Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'دبئی میں غیرقانونی اثاثے،نیب نوٹس لے'

 اسلام آباد...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نیب کو دبئی کے ان چوروں کا بندوبست بھی کرنا چاہئے جنہوں نے غیرقانونی طور پر دبئی میں جائدادیں خرید رکھی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ7 ہزار سے زائد امیر ترین پاکستانیوں نے ملکی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دبئی میں1.1ٹریلین کی جائدادیں خرید رکھی ہیں۔یہ دبئی میں 10ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غیر قانونی جائدادوں کے مالک ہیں۔برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے خلاف سخت قانون کے بعد نیب کو دبئی کے ان چوروں کا بندوبست بھی کرنا چاہئے۔واضح رہے کہ 7ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کے دبئی میں 11 سو ارب روپے سے زیادہ کی جائدادیں بنانے کا انکشا ف ہوا ہے۔ 95 فی صد افراد نے پاکستان میں اپنے ٹیکس گوشواروں میں کچھ نہیں بتایا۔ایف بی آراور اسٹیٹ بینک کے پاس اس بات کا کوئی ریکارڈ نہیں کہ یہ پیسہ پاکستان سے دبئی کیسے گیا۔ دبئی میں جائدادیں بنانے والوں میں سیاست دان، اداکار، وکلا، ڈاکٹر، بیوروکریٹ، کاروباری شخصیات اور بینکر شامل ہیں۔ گذشتہ کچھ سالوں میں 11 سو ارب روپے سے زائد رقم خاموشی سے پاکستان سے دبئی منتقل کردی گئی ۔متعلقہ اداروں کے علم میں لائے بغیر پیسوں کی منتقلی غیر قانونی اور مشکوک ہے۔

شیئر: