Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرسٹیانو رونالڈو 33سال کے ہوگئے

 
میڈرڈ:اسپین کی رئیل میڈرڈ فٹبال کلب کے فارورڈ اور عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 33برس کے ہوگئے ہیں۔ گزشتہ روز انہو ںنے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ پرتگال کے شہر فنچل میڈیرا میں پیدا ہونے والے رونالڈو اس وقت فٹبال کی دنیا میں روشن اور جگمگاتا ستارہ ہیں۔ عالمی شہرت کی بلندیوں پر ہیں۔ ان کے قریبی حریف لائنل میسی اور نیمار جونیئر کو سمجھا جاتا ہے ۔ پرتگال کی قومی ٹیم کے اصلی ہیرو مانے جانے والے رونالڈو نے 15سال کی عمر میں فٹبال کا باقاعدہ آغاز کیا اور 2003میں 18سال کی عمر میں مانچسٹر یونائیٹڈ سے معاہدہ کر لیا۔ رونالڈو نے سال کے بہترین فٹبالر کا پہلا ایوارڈ 2009میں حاصل کیا۔ رونالڈو کسی بھی کلب سے ٹرانسفر ہونے والے دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی ہیں جب انہوں نے80ملین پونڈمیں مانچسٹر یونائیٹڈ سے رئیل میڈرڈ کے ساتھ معاہدہ کیا۔ روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ2018ءمیں اپنے کھیل سے دنیا بھر کے شائقین کو لطف اندوز کریں گے۔

شیئر: