Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی بھی موضوع پرفلم بنانا فلمساز کا حق ہے ، ودیا بالن

بالی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ اورہند کے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن”سی بی ایف سی“ کی رکن ودیا بالن نے کہا ہے کہ کسی بھی موضوع پر فلم بنانا اور اسے نمائش کے لئے پیش کرنا فلم ساز اور فلمی ٹیم کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے ”پدماوت“ کے خلاف راجپوت کرنی سینا کے مظاہروں اور پھر ان مظاہروں کو روکنے کے حوالے سے کہا کہ کسی کو بھی اس وقت تک مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے جب تک وہ فلم کو مکمل طور پر دیکھ اور سمجھ نہ لے۔ اگر کسی کو فلم پر اعتراض ہو تو اسے چاہئے کہ وہ احتجاج کرنے کی بجائے فلم ہی نہ دیکھے۔ انہوں نے کہا کہ ہر فلم ساز کی فلم ریلیز ہونے کے لئے ہی بنتی ہے۔ ہر موضوع پر فلم بنانا اور اسے ریلیز کیا جانا فلمساز کا بنیادی حق ہے۔
 

شیئر: