Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”جمان جی : ویلکم ٹو دی جنگل“ نے ٹائیٹنک کا ریکارڈ برابر کردیا

ہدایتکار جیمز کیمرون کی بلاک بسٹر فلم ٹائیٹینک کو 20 سال ہوگئے۔ اتنے عرصے بعد کسی ہالی وڈ فلم نے اس کا ریکارڈ برابر کردیا ہے جو کہ حیران کن ہے۔ یہ فلم سابق ریسلر ڈیوائن جونسن المعروف دی راک کی ہے جس کا نام”جمان جی : ویلکم ٹو دی جنگل“ہے ۔ گزشتہ سات ہفتوں کے دوران چوتھی بار اس فلم نے ویک اینڈ کے دوران ٹاپ پر رہنے کا اعزاز حاصل کیاہے۔بیس سال قبل ٹائیٹینک کی ریلیز کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دسمبر میں ریلیز ہونے والی فلم نے فروری کے کسی ہفتے کے دوران باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کی ہو اور اس طرح دی راک نے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔اس فلم نے جمعہ 2 فروری سے اتوار4 فروری کے دوران ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کمائے اور اس طرح شمالی امریکہ میں 352 ملین جبکہ مجموعی طور پراس نے 85 کروڑ ڈالرز کمالئے ہیں۔
 
 

شیئر: