Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات کے نائیجیرین اسمگلر کا سرقلم

مدینہ منورہ .... مملکت میں منشیات کے نائیجیرین اسمگلر کا سر قلم کر دیا ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عر ب کے قانون کے مطابق منشیات لانا سنگین جرم ہے جس کی سزا موت ہے ۔ محکمہ کسٹم کے اہلکاروں نے ایک نائیجیرین مسافر کو گرفتار کیا جس کے پاس سے بڑی مقدار میں کوکین برآمد ہوئی ۔ ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں اعتراف جرم کر لیا تھا ۔ عدالت میں جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت کا حقدار ٹہرایا گیا ۔ اپیل کورٹ نے بھی سابقہ عدالت کے فیصلے کی تصدیق کر دی بعدازاں ایوان شاہی سے بھی سزائے موت کی تصدیق ہونے کے بعد منشیات کے نائیجرین اسمگلر کا سرقلم کر دیا گیا ۔

شیئر: