لندن .... فضائی سفر اب شاید پہلے جتنا آرام دہ نہیں رہا کیونکہ بیشتر فضائی کمپنیوں نے آمدنی بڑھانے کیلئے اپنے طیاروں کی نشستوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں مسافروں کو نقل و حرکت میں دشواری پیش آتی ہے اور انکا اٹھنا بیٹھنا مشکل ہوجاتا ہے اور ایسی صورتحال میں بھی بہت سے لوگ اپنے پالتو جانور لیکر سفر کرتے ہیں جس سے یہ پریشانیاں دو چند ہوجاتی ہیں۔ اب یونائیٹڈ ایئرلائنز نے ایک نیا قانون جاری کیا ہے جس کے مطابق پالتو جانوروں کےساتھ سفر کرنےوالوں کو جانوروں کی صحت اور ٹیکے لگنے کے حوالے سے ویٹرنری ڈاکٹر کی جانب سے سرٹیفکیٹ لازمی ہونگے۔ واضح ہو کہ بہت سے مسافروں نے ان جانوروںکی وجہ سے پیش آنےوالی دشوار یوں کی شکایت کی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ نئے قانون کے تحت صورتحال بہتر ہوجائے۔ ایئرلائنز کا کہناہے کہ گزشتہ ایک سال میں پالتو جانور سمیت سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں 75فیصد اضافہ ہوا ہے۔