Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوٹسوانا میں نئے طرز کی زیبرا کراسنگ

  گوبورون ..... بوٹسوانا میں جب سے شہری حکومتوں نے کام کرنا شروع کردیا ہے اور عوام کو مختلف سہولتیں فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹریفک کی طرف بھی توجہ دی جارہی ہے اور اسی سلسلے میں سڑکو ںپر زیبرا کراسنگ کے نشانات بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ گاڑیو ںکی آمد ورفت کے دوران سڑک پار کرنے والے راہگیروں کو سہولت ہو اور وہ اطمینان اور پوری حفاظت سے سڑک پار کرلیں۔ ان سہولتوں کے باوجود بہت سی جگہیں آج بھی ایسی ہیں جہاں پر کسی نہ کسی وجہ سے زیبرا کراسنگ نہیں بنائے جاسکے ہیں اور ایسی ہی ایک جگہ بوٹسوانا کا نیشنل پارک ہے جس کے سامنے والی سڑک پر زیبرا کراسنگ کا نشان نہیں بنا ہے ۔ ان سارے حالات کے دوران پارک کی سیر کو آئے لوگوں نے ایک دن صبح سویرے سڑک پر عجیب و غریب زیبرا کراسنگ دیکھا جو سڑک پر بنا کوئی نشان نہیں تھا لیکن 5زیبرے قطار میں کھڑے ہوکر زیبرا کراسنگ کا حقیقی منظر اور جیتا جاگتا نمونہ پیش کررہے تھے۔ پال کانسٹیٹ نامی جرمن فوٹو گرافر نے اس موقع کی وڈیو اتاری اور نیٹ پر جاری کردی۔ اس کا یہ بھی کہناہے کہ وہ ایک قریبی سفاری لاج سے واپس آرہا تھا کہ اسکی نظراس عجیب و غریب زیبرا کراسنگ پر پڑی۔ فوٹو گرافر پال کا کہنا ہے کہ وہ نمیبیا میں محکمہ سیاحت کیلئے بھی کام کرتا ہے اور اس کے لئے خاص تصاویر اتارتا ہے تاکہ تشہیری مہم کے دوران انہیں استعمال کیا جاسکے مگر یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے اس قسم کا پہلا منظر دیکھا اور تصویر اتار لی۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان 5 زیبروں نے سڑک پر کھڑے ہوتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا کہ انکے کھڑے ہونے سے بننے والی لکیر بالکل سیدھی رہے یعنی انہوں نے اپنے ذوق اور اپنی ذہانت دونوں کا ثبوت پیش کیا۔ واضح ہو کہ زیبرا بوٹسوانا کا قومی جانور ہے مگر ایسا زندہ اور جیتا جاگتا زیبرا کراسنگ شاید ہی دنیا میں کسی نے دیکھا ہوگا ۔ بوٹسوانا کے جنگلوں میں زیبروں کے جھنڈ چاروں طرف دندناتے پھرتے ہیں اور انکی بود و باش اور افزائش نسل کیلئے جگہ جگہ مقامات مختص بھی کردیئے گئے ہیں۔
 

شیئر: