عفیف... عفیف کمشنری کی گشتی سیکیوری فورس نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے الزام پر ایک ڈرائیور اور اس کے 3ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔ یہ راہگیرو ںکی سلامتی کیلئے خطرہ بنے ہوئے تھے۔ ان کے منہ سے شراب کی بدبو آرہی تھی۔ پولیس نے انہیں گرفتارکرکے گاڑی کو قبضے میں کرلیا۔ قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔