ریاض.... آج بدھ کو جنادریہ میلے 32 کی شروعات اونٹوں کی سالانہ د وڑ سے ہوگی۔ ہر برس کی طرح امسال بھی وزارت نیشنل گارڈ ہی نے اونٹوں کی دوڑ کا انتظام کیا ہے۔ یہ سعودی عرب کا قومی ورثہ ہے۔ سعودی آباﺅ اجداد اونٹوں کی دوڑ کا شوق رکھتے تھے۔ نئی نسل نے یہ شوق اپنے بزرگوں سے ورثے میں حاصل کیاہے۔600اونٹ شریک ہونگے۔دوڑ 19کلو میٹر سے زیادہ طویل ہوگی۔ 6راﺅنڈ ہونگے۔