Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتہائی وزنی پہلا ’’ فالکن ہیوی‘‘راکٹ سفر پر روانہ

واشنگٹن۔۔۔ امریکی کمپنی اسپیس ایکس نے فالکن ہیوی نامی خلائی راکٹ کو فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے خلائی سفر پر روانہ کر دیا۔یہ راکٹ حجم میں بڑا ہے اور اسے سب سے زیادہ طاقتور قرار دیا جا رہا ہے۔اسپیس ایکس کے سربراہ ایلن مسک نے کہا ہے کہ نئے راکٹ کی پہلی فلائٹ کی کامیابی کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں۔فالکن ہیوی اب دستیاب خلائی گاڑیوں میں سے سب سے زیادہ باصلاحیت ہے۔اس راکٹ کا ڈیزائن ایسا ہے کہ یہ زمین کے مدار میں 64 ٹن وزنی سامان لے کر جا سکتا ہے یعنی یہ خلا میں لندن کی5 ڈبل ڈیکر بسوں کے ساتھ پرواز کر سکتا ہے۔ایلن مسک کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کے دوسرے طاقتور ترین راکٹ ڈیلٹا فور ہیوی سے دگنی سے بھی کچھ زیادہ صلاحیت رکھتا ہے لیکن اس کے مقابلے میں اس پر خرچہ ایک تہائی آیا ہے۔اس مشن کا مقصد ٹیسلا کار اور اس میں بیٹھے مجسمے کو مریخ کے مدار میں بھیجنا ہے۔اس پہلے تجرباتی مشن کو لاحق خطرات کے پیش نظر مسک نے بہت کم وزن بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ان کی سرخ ٹیسلا اسپورٹس کار بھی شامل ہے۔ اسکے تمام مراحل کامیابی سے ہمکنار ہونے کا پتہ اس کی پرواز بھرنے کے ساڑھے 6گھنٹے بعد ہی لگے گات۔
 

شیئر: