Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گول گپےگھر پر بنائیں ‎

گول گپوں کے لئے چنے:
چنے نارمل طریقے سے بھگو کر نمک ڈال کر ابال لیں ۔
گول گپوں کا پانی :
پانی ۔پانچ کپ
املی۔حسب ضرورت بھگو کر بیج نکال لیں
سفید زیرہ .ایک ٹی سپون
سونٹھ ۔ایک ٹی سپون
نمک ۔حسب ذائقہ
لال مرچ . ایک چائے کا چمچ
سیاہ مرچ۔ایک چائے کا چمچ
شکر ۔ایک کھانے کا چمچ
ان سب کو ایک ابال دے کر ٹھنڈا کر لیں .
گول گپے بنانے کا طریقہ :
آٹے کو تھوڑا نمک ڈال کر سخت گوندھ لیں ۔اتنا سخت کہ جب بیلیں تو چپکے نہیں ۔اس کی پتلی چپاتی بیل کر کسی مناسب سائز کے ڈھکن سے گول گول کاٹ لیں کڑھائی میں ڈیپ فرائی کے لئےآئل گرم کریں . اب ایک ایک گول ٹکڑا کڑھائی میں ڈالیں یہ چند سیکنڈ میں اوپر آجائے گا جب وہ اوپر آنے لگے تو اسے کسی چمچ سے نیچے کی طرف دبا کر چھوڑ دیں ۔اس طرح ایک دو بار کرنے سے وہ پھول کر گول گپا بن جائے گا۔دونوں طرف سے گولڈن کر کے باہر نکالیں ۔اور یہ ہی عمل سب گول گپوں کے ساتھ دہراتی جائیں ۔ 

شیئر: