جمعرات 8فروری 2018کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” الریاض“ کی شہ سرخیاں:
٭ خادم حرمین شریفین نے سعودی قومی ثقافت کے ترجمان جنادریہ میلہ 32کا افتتاح کردیا
٭ شاہ سلمان سے ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کی ملاقات ، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
٭ خادم حرمین شریفین12شوال کو عکاظ میلے کا افتتاح کرینگے
٭ تارکین وطن پرفیس کا بل نجی اداروں کیلئے پریشانی کا باعث
٭ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کے دورہ ترکی سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں، سعودی عرب
٭ مجلس شوریٰ نے اوقات کار میں کمی اور ہفتے میں 2دن کی چھٹی کی حمایت کردی
٭ سفارتکاروںکی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے دہشتگرد کو سرقلم کرکے نشان عبرت بنانے کا عدالتی فیصلہ
٭ تبوک میں منشیات کے اسمگلر کا سر قلم کرکے نشان عبرت بنادیا گیا
٭ حرمین شریفین امور کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے شاہ سلمان کے عمرہ مہمانوں سے ملاقات کی
٭ حوثی باغیوں نے یمن میں قبرستانوں کے سوا کوئی جگہ آباد نہیں کی، عرب اتحاد کے فضائی حملوں سے حوثی باغیو ںمیں انتشار
٭٭٭٭٭٭٭٭