Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ میں لڑکی کو ہراساں کرنے والا غیرملکی گرفتار

تبوک میں عوامی مقام پر لوگوں کو پریشان کرنے والا نفسیاتی مریض نکلا(فوٹو، ایکس )
الباحہ ریجن میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے غیرملکی اور تبوک میں عوامی مقام پر لوگوں کو پریشان کرنے والے نفسیاتی مریض کو حراست میں لے لیا گیا۔
عاجل نیوز کی تفصیلات کے مطابق الباحہ ریجن کی پولیس کو شکایت موصول ہوئی جس میں  مصری شہری کو نامزد کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس نے ایک لڑکی کو ہراساں کیا ہے۔
پولیس نے ثبوت اکھٹے کرنے کے بعد مصری شہری ’شریف السید احمد ‘ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف ابتدائی مقدمہ درج کرکے اسے تحقیقاتی ادارے کے سپرد کردیا۔
دوسری جانب تبوک ریجن کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کنٹرول روم کو اطلاع ملی کہ عوامی مقام پر ایک نامعلوم شخص لوگوں کو پریشان کررہا ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس ٹیمیں وہاں پہنچ گئیں جہاں وہ شخص موجود تھا۔ مذکورہ شخص کا معائنہ کرنے پرمعلوم ہوا کہ وہ نفسیاتی مریض تھا جس سے تحقیقات مکمل کرکے اسے متعلقہ ادارہ صحت کے حوالےکردیا گیا۔

شیئر: