Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راہول گاندھی کا پہلا جنتا دربار

نئی دہلی ۔۔۔۔ کانگریس صدر راہول گاندھی نے پارٹی ہیڈر کوارٹر پر جنتا دربار شروع کردیا ہے۔ پارلیمنٹ اجلاس میں شامل ہونے سے قبل تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی بات چیت کے دوران راہول گاندھی ملک کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کرینگے حالانکہ پہلے روز ان ملاقاتوں میں سیکریٹری سطح کے رہنماؤں کو زیادہ ترجیح دی جارہی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پرانی روایت بحال کرتے ہوئے راہول گاندھی پارٹی صدر بننے کے بعد دہلی میں پارٹی ہیڈ کوارٹر 24اکبر روڈ پر ہفتہ میں 2دن رہیں گے جہاں عام لوگوں سے ملاقات کرینگے۔ راہول گاندھی نے حال ہی میں یہ تجربہ اپنے پارلیمانی حلقہ امیٹھی میں کیا تھا۔ وہ دہلی میں بھی اسے دہرائیں گے جس سے پارٹی کھوئی ہوئی ساکھ پھر حاصل کرسکے گی۔

شیئر: