Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چراغ بجھنے سے پہلے بھڑکتا بہت ہے،اویسی

    نئی دہلی۔۔۔۔۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے لوک سبھا میں ہندوستانی مسلمانوں کاموضوع اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہند کے مسلمانوں کو پاکستانی کہنے جانے پر 3سال جیل کی سزا کا قانون وضع کئے جانے کی اپیل پر بعد سیاسی بیان بازیوں کا بازار گرم ہوگیا ۔ بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے زبردست ردعمل ظاہر کیا جارہا ہے۔اویسی کی اس اپیل پر  اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے ونے کٹیار نے کہا کہ وندے ماترم اور قومی پرچم کی توہین کرنیوالوں اور پاکستان کا جھنڈا لہرانے والوں کوبھی سزا دی جانی چاہئے۔ونے کٹیار کے بعد سیاسی بیان بازی کےمیدان میں اترے بی جے پی کے رکن اسمبلی سبرامنیم سوامی۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کیلئے یہ لازم ہونا چاہئے کہ اگروہ اس ملک کے باشندے ہیں تو تسلیم کریں کہ وہ ہمیں سے ہیں۔بی جے پی کی طرف سے ہونیوالے ردعمل پر اویسی نے کہا کہ میں کیا کہہ سکتا ہوںالبتہ ان کا ( بی جے پی )دور اقتدار پورا ہونیوالا ہے اور ویسے بھی چراغ بجھنے سے پہلے بھڑکتا  بہت ہے۔

شیئر: