Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلم بزرگ کو ’’جے شری رام ‘‘کہنے پر مجبور کیا گیا

جے پور۔۔۔۔راجستھان کی و سندھرا راجے حکومت میں اقلیتوں پر مظالم میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ ہندوتوا طاقتوں کے ذریعے انہیں کبھی لو جہاد ، کبھی پرہجوم تشدد ، کبھی وندے ماترم کے نام پر پریشان کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائر ل ہونیوالی وڈیو میں ایک مسلم بزرگ کے ساتھ ہندونوجوان بے رحمی سے پیش آرہا ہے اور ’’جے شری رام‘‘  بولنے پر مجبور کر رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوں کی شکایت پر پولیس نے قصوروار کو گرفتار کرلیا۔تقریباً ساڑھے 3منٹ کی اس وڈیو میں 18سالہ نوجوان نے اپنا نام ونے کمار مینا بتایا جو بزرگ کی داڑھی پکڑ کر کہہ رہا ہے میں ونے کمار مینا ہوں۔۔۔یہ جے شری رام بولے گا آج۔ ونے اس بزرگ شخص کی بار بار داڑھی کھینچ رہا ہے اور گال پر تھپڑ مارتے ہوئے اسے جے شری رام کہنے پر مجبور کررہا ہے۔بزرگ شخص نے ایک بار اوپر سر اٹھاکر ’’یا پروردگار ‘‘کہا اور وتے ہوئے کہا کہ وہ پریشان نہ کرے لیکن وہ نہ صرف زدو کو ب کررہا تھا بلکہ گالیاں اور نازیباالفاظ زبان سے ادا کررہا تھا۔

شیئر: